فرانس کی تاریخ میں اعظم ترین گرمی

   

Ferty9 Clinic

پیرس ۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کی تاریخ میں پہلی بار آج درجہ حرارت 45.9 ڈگری سلسیس ہوگیا۔ فرانس کے محکمہ موسمیات نے 4 علاقوں کیلئے گرمی کی لہر سے خبرداری کا انتباہ جاری کیا۔ 4000 اسکولس احتیاطی اقدام کے طور پر بند کردیئے گئے تاکہ بچوں کو گرمی سے بچایا جاسکے۔ یوروپ میں پہلی بار اتنی زیادہ گرمی دیکھی جارہی ہے اور عوام سے گھروں تک محدود رہنے کیلئے کہا جارہا ہے۔