فرانس کی مسلمانوں اور تارکین وطن کو نئی دھمکی

   

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی وزیر داخلہ نے دھمکی دی ہے کہ سیکولرازم کی خلاف ورزی کرنے یا انتہا پسند قرار دیے جانے والے مہاجرین اور دیگر غیر ملکیوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔ اپنے ایک انٹرویو میں وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمانا نے ملک میں آباد غیر ملکیوں اور پناہ گزینوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں قیام امن کے خلاف جرائم اور انتہا پسند سمجھے جانے والے افراد سے ان کا رہایشی اجازت نامہ واپس لے لیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ پہلی بار اس سلسلے میں فرانس کے ادارئہ مہاجرین کو یہ احکام جاری کیے گئے ہیں۔ جیرالڈ ڈرمانا کا کہنا تھا کہ ادارہ مہاجرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکولر اقدار کی خلاف ورزی کرنے والے ہر پناہ گزین کو فراہم کردہ تحفظ ختم کر دیں۔