فرانس کے سابق صدر ولادیمیر گسکرڈ کا انتقال

   

پیرس: یوروپی یونین کے بانی اور سابق صدر ویلری گِسکرڈ ڈئیسٹینگ کا چہارشنبہ کی رات انتقال ہوگیا۔ وہ 94 برس کے تھے۔ ویلری گسکرڈ ڈئیسٹینگ فاؤنڈیشن نے اپنے ٹویٹ پر یہ اطلاع دی۔عام طور پر وی جی ای کے نام سے مشہور مسٹر گسکرڈ کچھ عرصے سے علیل تھے ۔ سانس لینے میں دقت کی وجہ سے انہیں گذشتہ ستمبر میں ہاسپٹل میں داخل کیا گیا تھا۔ بعد میں نومبر میں انہیں دوبارہ ہاسپٹل میں داخل کیا گیا۔ وہ وائرس سے بھی متاثر تھے اور گذشتہ رات لوئر۔ایٹ چیر واقع اپنی رہائش گاہ پر انہوں نے آخری سانس لی۔مسٹر گسکارڈ کو آخری بار 30 ستمبر 2019 کو ایک عوامی تقریب میں دیکھا گیا تھا ۔