فرانس کے صدرایمانویل میکرون کا کورونا ٹسٹ منفی

   

پیرس: فرانس کے صدر ایمانویل میکروں نیکورونا ٹسٹ منفی آنے پرآئسو لیشن ختم کرنے کا اعلان کردیا،فرانسیسی صدر نے گذشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فرانس کے لوگ کرسمس کے تہوار میں احتیاط کے ساتھ شرکت کریں۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق فرانسیسی صدر نے کہا کہ کرسمس سے پہلے ماسک پہننے ، باقاعدگی سے ہاتھ دھونے اور روزانہ رابطوں کو محدود کرنے کی اہمیت کو یاد کریں۔