فرانس کے صدر کی ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگوروس یوکرین جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال

   

پیرس:فرانس کے صدر میکروں کی امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے ۔ پیرس سے فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق صدر میکروں نے صدر ٹرمپ سے روس یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر میکروں نے یوکرین پر پیرس اجلاس سے پہلے صدر ٹرمپ سے بات چیت کی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر میکروں کی زیر صدارت آج یوکرین پر 30 ممالک کا پیرس اجلاس ہو رہا ہے ۔ اجلاس میں یوکرین کی فوجی حمایت مضبوط کرنے پر بات چیت ہوگی۔ پیرس اجلاس میں یوکرین امن معاہدے کے بعد اتحادیوں کی سیکیورٹی ضمانتوں پر بات ہوگی۔