فرانس کے گرجا گھر میں آتشزدگی

   

پیرس : فرانسیسی شہر نوننت میں پندرہویں صدی عیسوی کے ایک کیتھیڈرل میں آتشزدگی کے نتیجے میں اس قدیمی کلیسا کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ حکام نے بتایا کہ صبح کے وقت اس کلیسا میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ چرچ کے ایک بڑے پائپ اورگن میں آگ لگی، جو مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس آگ پر قابو پانے کی خاطر ایک سو فائر فائٹرز کو تعینات کیا گیا۔ اس حادثے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔