فرانس ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے :ترکیہ

   

انقرہ، 8 جولائی (یو این آئی) تر کیہ نے فرانس کی جانب سے جاری عدالتی کارروائی پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے فرانسیسی وزارت خارجہ کے حالیہ بیان کو اس کے داخلی معاملات میں ناقابل قبول مداخلت قرار دیا ہے۔ ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم فرانسیسی وزارت برائے یورپ اور خارجہ امور کے 7 جولائی کے بیان کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں، جو ہمارے ملک میں جاری عدالتی عمل میں مداخلت ہے۔ انقرہ نے کہا کہ وہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ قانونی کارروائی کی ضمانت دیتا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ زیر بحث تمام عدالتی کارروائیوں کو آزاد عدالتیں ترک آئین اور قومی قوانین کے مطابق سنبھال رہی ہیں۔

اسرائیل کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائیوں کی تیاری کا انکشاف
نیویاک ۔ 8 جولائی (ایجنسیز) اسرائیل ایران کی جانب سے نیوکلیئر پروگرام کی بحالی کی کسی بھی کوشش کے جواب میں نئی فوجی کارروائیوں کے امکان کے تحت تیاریوں میں مصروف ہے۔ اسرائیلی حکام کو توقع ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ مخصوص حالات میں ان حملوں کی حمایت کریں گے۔ایران کا نیوکلیئر معاملہ امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے درمیان وائٹ ہاؤس میں پیر کی شام ہونے والی ملاقات کے ایجنڈے میں شامل ہے۔