فرانس ۔مصر ،بڑا مالیاتی معاہدہ

   

پیرس : فرانس اور مصر نے 8 ارب یورو کے ایک سرمایا کاری پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس تین نکاتی پروگرام کے تحت ٹرانسپورٹشن اور توانائی کے متبادل ذرائع کے شعبہ جات میں سرمایا کاری کی جائے گی۔ اس فنڈنگ کی پہلی قسط آٹھ سو ملین یورو سے قاہرہ میٹرو سسٹم کے لیے نئی بوگیاں خریدی جائیں گی۔ یہ رقوم آئندہ چار برسوں میں مصر کو دی جائیں گی۔