فرانس : 24گھنٹے میں ساڑھے 3 لاکھ نئے کورونا کیس

   

پیرس : فرانس میں کورونا کیسوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور 24 گھنٹے میں ساڑھے 3لاکھ سے زائد نئے کورونا کیس سامنے آگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس دوران 341اموات بھی ہوئی ہیں۔ فرانس میں 5جنوری کو بھی 3لاکھ 32ہزار کورونا کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ یورپ میں اومیکرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کے بعد فرانس میں کورونا کیسوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ حکومت کے فیصلے کے مطاب رواں ماہ کے وسط تک ویکسین پاس رکھنے والے ہی تقریبات میں شریک ہوسکیں گے۔دوسری جانب سعودی عرب میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد 5 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی۔ سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے 24گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 362 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 2مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔