فرحان اور راؤف کے خلاف ہندوستان کی شکایت

   

نئی دہلی ۔25 ستمبر (ایجنسیز) ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعہ بدستور جاری ہے۔ دو پاکستانی کھلاڑیوں نے ایسی حرکتیں کیں جس پر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے سخت اعتراض کیا ہے۔ بورڈ نے ان دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ طور پر ان کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ دریں اثناء￿ میچ ریفری نے سوریاکمار یادیو کے پاکستانی کپتان سے14 ستمبر کے میچ میں مصافحہ کرنے سے انکار پر اس سے وضاحت طلب کی ہے۔21 ستمبر کو دبئی میں ایشیا کپ 2025 کے سوپر فور میچ میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں دوسری بار ٹکرائیں لیکن میچ کے دوران پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری بنانے کے بعد متنازعہ انداز میں جشن منایا۔ اس کے بعد پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے فیلڈنگ کرتے ہوئے ہوائی جہاز گرانے کا اشارہ کیا۔ہندوستانی بورڈ نے دونوں کے خلاف آئی سی سی سے شکایت کی ہے اور ای میل کے ساتھ ان دونوں کی حرکات کی ویڈیوز بھی منسلک کی گئی ہیں ۔