فرخ آباد سے انڈیا اتحاد کے امیدوار کیلئے سلمان خورشید کی مہم

   

فرخ آباد: اترپردیش کے فرخ آباد پارلیمانی سیٹ سے انڈیا اتحاد کے امیدوار ڈاکٹر نول کشور شاکیہ کے انتخابی مہم کے لئے کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید مع اہلیہ لوئس خورشید کے ساتھ اتوار کو اپنے قائم گنج آبائی رہائش گاہ ڈاکٹر ذاکر حسین محل پہنچے ۔ جہاں انہوں نے کانگریس کارکنوں سے رابطہ کیا۔خورشید کے سیاسی نمائندی ڈاکٹر فرید چغتائی نے بتایا کہ خورشید آج جہان گنج علاقے میں کانگریس کارکن کے یہاں ایک شادی تقریب میں شرکت کرنے پہنچیں گے ۔ اس کے بعد 29اپریل کو وہ ڈاکٹر شاکیہ کی حمایت میں عوامی رابطہ مہم میں شرکت کریں گے ۔