سرکاری اسکیمات کو عوام تک پہونچانے رکن اسمبلی کا عہدیداروں کو مشورہ
شادنگر ۔ فرخنگر منڈل پرجا پریشد کا جنرل باڈی اجلاس فرخنگر منڈل ایم پی پی صدر خواجہ ادریس احمد کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو فرخ نگر منڈل زیڈ پی ٹی سی وینکٹ رام ریڈی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ جنرل باڈی اجلاس میں مختلف امور اور ترقیاتی کاموں اور درپیش دیہی مسائل پر غور و فکر کیا ہے ۔ ایم پی ٹی سی سری سیلم نے شکایت کی کہ ایم پی ٹی سی ارکان کے حدود میں ترقیاتی کام نہیں ہو رہے ہیں ۔ ایم پی ٹی سی کیلئے خصوصی فنڈ مختص نہیں ہے ۔ ایم پی ٹی سی ارکان اور سرپنچوں نے ایم پی پی خواجہ ادریس احمد بالخصوص رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو پر زور دیا کہ حکومتی اسکیمات کو عوام تک پہونچانے اور عوام کو استفادہ کا موقع فراہم کرنے پر زور دیا ۔ رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو نے جنرل باڈی اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں مختلف تعمیری ترقیاتی کاموں کو روبعمل لاتے ہوئے کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے منتخب عوامی نمائندوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی اسکیمات کو عوام تک پہونچاتے ہوئے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کیلئے عوام کو توجہ دلائیں ۔ رکن اسمبلی انجیا یادو نے تیقن دیا کہ عوام کی فلاح و بہبودی اور ترقی کیلئے تلنگانہ حکومت کافی سنجیدہ ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر ریاست کی ترقی کے ساتھ ساتھ تمام طبقات کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے عملی اقدامات کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر فرخنگر منڈل کے مختلف گرام پنچایتوں کے سرپنچ ، ایم پی ٹی سی ارکان کے علاوہ مختلف محکمہ جات سے وابستہ سرکاری عہدیدار موجود تھے ۔