شادنگر 27 / ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر آر ڈی او وینکٹ مادھو راؤ نے بتایا کہ اس ماہ کی 28 تا 6 جنوری مواضعات میں پرجاپالان سبھا کا انعقاد کیا جائے گا فرخ نگر منڈل (شادنگر) کے منڈل پریشد دفتر میں چہار شنبہ کو منعقدہ اجلاس میں شادنگر آر ڈی او وینکٹ مادھو راؤ۔ فرخ نگر منڈل ایم پی پی خواجہ ادریس احمد ، زیڈ پی ٹی سی وینکٹ رام ریڈی اور دیگر منڈل سطح کے عہدیداروں کے ساتھ گاؤں کے سرپنچوں، ایم پی ٹی سی اور دیگر سرکاری عملہ نے پروگرام میں حصہ لیا۔ شادنگر آر ڈی او وینکٹ مادھو راؤ نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کے تمام دیہاتوں اور میونسپل وارڈوں میں اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کے وعدوں کے مطابق سو دنوں میں چھ ضمانتوں پر عملدرآمد سے متعلق سرگرمیوں پر متعلقہ عہدے داروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور مختلف ہدایتیں جاری کی گئی۔ میٹنگ میں مہالکشمی، نئے راشن کارڈس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کوڑنگل میں مستحقین میں بلانکٹس کی تقسیم
کوڑنگل- 27 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چند دنوں سے مستقر کوڑنگل میں دن بہ دن درجہ حرارت میں گراوٹ آنے کے سبب سرد ہوائیں چلنے کی پنا پر فٹ پاتھ پر غریب عوام سردی سے ٹھٹر رہے تھے اسی بنا پر گزشتہ شب یس یم غوثن وجودی سابق ڈپٹی سرپنچ کوڑنگل کی زیرنگرانی میں سید واحد رضا صدر بزم رضا محمد عبدالرحیم صدر میلاد کمیٹی سید خالد شیخ غلام عامر پاشاہ سید اشفاق دیگر نے گزشتہ شب فٹ پاتھ پر آرام کرنے والے بے سہارا و مجبور لوگوں میں کمبل تقسیم کئے ۔