حیدرآباد۔ حلقہ نامپلی کے احمد نگر فرسٹ لانسر علاقہ میں آج اس وقت ہلکی سی کشیدگی پیدا ہوگئی جب مجلس پارٹی اور کانگریس کے کارکنوں کے درمیان کووڈ۔19 ٹسٹنگ کی گاڑی پر بیانر نصب کرنے مسئلہ پر تصادم ہوگیا۔ احمدنگر میں کانگریس لیڈر فیروز خان نے علاقہ کی عوام کیلئے کورونا وائرس ٹسٹ کیلئے موبائیل گاڑی طلب کی تھی اور اس کیلئے ایک بیانر بھی نصب کیا تھا۔ اسی دوران مقامی مجلسی کارکن وہاں پہنچ گئے اور گاڑی پر لگے ہوئے بیانر پر اعتراض کیا۔ دونوں کے درمیان بحث و تکرار کے بعد کشیدگی پیدا ہو گئی۔ اس بات کا پتہ چلنے پر مقامی پولیس نے احمد نگر پہنچ کر بیانر کو نکال دیا۔