حیدرآباد: علاقہ احمد نگر فرسٹ لانسر میں آج رات اس وقت سنسنی پھیل گئی جب رہائشی علاقہ میں تین بڑی چٹانیں مکانات پر اچانک گر پڑیں۔ بتایا جاتا ہے کہ احمد نگر کے مقامی عوام نے آج رات دیر گئے ایک بڑی آواز سنی جس کے بعد وہ خوف کے ماحول میں مکانات سے باہر نکل پڑے اوریہ دیکھا کہ تینبڑی چٹانیں مکانات پر گری ہوئی تھیں۔ اس حادثہ میں ایک مکان مکمل طور پر تباہ ہوچکا تھا جبکہ دوسرے مکان کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا۔ معراج فاطمہ نے بتایا کہ آج وہ اپنے مکان میں موجود تھیںکہ ایک دھماکہ کی زوردار آواز سنائی دی جب وہ باہر نکل کر دیکھیں تو ان کے مکان کی دیوار پر چٹان گر پڑی جس سے دیوار منہدم ہوگئی۔ اس واقعہ کے بعد مقامی کی عوام میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا اور اس بات کی اطلاع ملنے پر نو منتخب میئر آر وجئے لکشمی نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور متعلقہ عہدیداروں کو فوری طورپر چٹانوں کو وہاں سے ہٹانے کی ہدایت دی۔