حیدرآباد۔/30 نومبر، ( سیاست نیوز) گاڑیوں کے فرضی رجسٹریشن دستاویزات اور فرضی آدھار کارڈ تیار کرنے والی ٹولی کو شمس آباد ایس او ٹی نے بے نقاب کردیا اور 7 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے کثیر تعداد میں فرضی کارڈزس برآمد کئے۔ کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر اسٹیفن رویندرا نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ سات رکنی ٹولی 30 سالہ ستیش، 50 سالہ جہانگیر، 44 سالہ راجندر شیکھر، 29 سالہ گنیش، 35 سالہ سید حسین، 36 ساکلہ رمیش اور سمپت کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 1200 فرضی آر سی، 29 ربر اسٹامپس اور دیگر دستاویزات کو ضبط کرلیا۔ یہ سارا کھیل کتہ گوڑم بھدرادری آر ٹی اے سے چلایا جارہا تھا۔فینانس پر حاصل کردہ موٹر سائیکلوں کو رقم ادا نہ کرنے پر ضبط کرلیا جاتا ہے ایسی گاڑیوں کو فینانس کمپنیاں ہراج کرتی ہیں ۔ ضبط شدہ گاڑیوں کے مالکین گاڑیوں کی ضبطی کے وقت آر سی فینانس کمپنی کے حوالے نہیں کرتے ایسی صورت میں فینانس کمپنیاں ہراج کے ذریعہ خریدی گئی گاڑیوں پر این او سی جاری کرتی ہیں۔ ایسی گاڑیوں کو خریدنے کے بعد انہیں فروخت کرنے فرضی دستاویزات تیار کرتے ہوئے آر ٹی اے سے اصل دستاویزات حاصل کئے جاتے ہیں جس کے ذریعہ خرید و فروخت میں آسانی ہوتی ہے۔ اس اقدام کیلئے یہ ٹولی نقلی آر سی اور آدھار کارڈ تیار کرتے ہوئے آر ٹی اے کو دھوکہ دے رہی تھی۔ آر ٹی اے نئی آر سی کی اجرائی کیلئے پرانی آر سی طلب کرتے ہیں ایسی صورت میں آر ٹی اے میں یہ ٹولی نقلی آر سی فراہم کرتی تھی۔ ع