فرضی انسٹا گرام اکاؤنٹ کے ذریعہ لڑکی کو تنگ کرنے والا نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد۔/30 جولائی، ( سیاست نیوز) انسٹا گرام کے فرضی اکاؤنٹ کے ذریعہ لڑکی کو تنگ کرنے والے ایک طالب علم کو رچہ کنڈہ کی سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایم سائی مادھو ساکن چندرا گیری صفیل گوڑہ جو طالب علم ہے اور وہ جی این آر اکیڈیمی میں ایک لڑکی کے ساتھ تعلیم حاصل کرتا تھا۔ تعلیم کے حصول کے دوران سائی مادھو لڑکی سے بہتر سلوک کرتا تھا اور اس نے لڑکی کے انسٹا گرام پر فرینڈ ریکوسٹ بھی بھیجا تھا لیکن سائی کی بدسلوکی کے مدنظر اس نے انسٹا گرام پر دوست بنانے سے انکار کردیا جس کے نتیجہ میں طالب علم نے فرضی انسٹا گرام اکاؤنٹ قائم کرتے ہوئے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کئے۔ اس سلسلہ میں پولیس رچہ کنڈہ کے سائبر کرائم سیل نے نوجوان کو گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔