فرضی انکاؤنٹر پر سی بی آئی افسر کیخلاف پی ایم کو مکتوب

   

سی بی آئی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس این پی مشرا نے وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے اپنے سینئر آفیسر جوائنٹ ڈائریکٹر اے کے بھٹناگر پر فرضی انکاؤنٹرز اور کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے مکتوب میں مشرا نے کہا کہ بھٹناگر جھارکھنڈ میں 14 بے قصور افراد کے فرضی انکاؤنٹر میں ملوث ہے۔ کئی افراد نے بھٹناگر کے کرپشن کے تعلق سے شکایات درج کرائے ہیں۔