فرضی انکم ٹیکس عہدیداروں کی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد /18 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) انکم ٹیکس عہدیداروں کے بھیس میں رئیل اسٹیٹ تاجر کو لوٹنے والی ایک ٹولی کو سائبرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ سات رکنی ٹولی کے 5 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ کمشنر پولیش سائبرآباد کمشنریٹ مسٹر اسٹیفن رویندرا نے بتایا کہ 27 سالہ وائی ارویند ساکن ایسٹ گوداوری 27 سالہ این مرلی سریدھر 28 سالہ پی وینکٹ راؤ 22 سالہ ایس سندیپ اور 24 سالہ پی موہن کو گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ یشونت سائی بابا سرینواس اور چکلاپتی سرینواس مفرور بتائے گئے ہیں ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ 13 ڈسمبر کے دن دوپہر منصوبہ بند طریقہ سے اس ٹولی کے 5 ارکان نے رئیل اسٹیٹ تاجر سبرامنیم کے مکان پر دستک دی اور خود کو انکم ٹیکس عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے اپنی فرضی شناخت بتائی۔ع
اور گھر کی تلاشی کے نام پر مکان سے سونے اور ہیرے جواہرات کے علاوہ 2 لاکھ روپئے نقد رقم لیکر فرار ہوگئے ۔ مکان میں سبرامنیم کی بیوی بچوں اور ڈرائیور کو عملاً نظر بند کردیا اور فرار اختیار کرلی ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ اس سازش کا اصل سرغنہ یشونت ہے جو مفرور ہے ۔ یشونت، سبرامنیم کے یہاں گذشتہ دیڑھ سال سے کام کرتا تھا اور رقمی لین دین وصولی اور بنک میں رقم جمع کرنا و دیگر رقمی معاملات کو انجام دیتا تھا ۔ اس نے موہن سے ملاقات کی ۔ اروند اور سندیپ آپس میں ساتھی ہیں جو موہن اور سندیپ کے دوست تھے جو قریبی دیہاتوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اگست 2020 میں موہن نے بنجارہ ہلز پر ایک رسٹورنٹ قائم کیا تھا اور ان ہی عمارت میں سبرامنیم کا آفس ہے ۔ موہن کی گلشن بائی یشونت سے دوستی ہوگئی اور اس طرح ایک دوسرے کے ذریعہ ملاقات اور دوستی کرتے ہوئے سبرامنیم کو لوٹنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ مفرور افراد کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔ پولیس نے اس فرضی انکم ٹیکس عہدیداروں کی ٹولی کے قبضہ سے مسروقہ اشیاء میں 1276 گرام سونے اور ہیرے کے زیورات ایک کار 12400 روپئے نقد رقم اور 5 سیل فون ضبط کرلئے ہیں ۔ ع