فرضی خبروں سے نمٹنے پی آئی بی کی چیکنگ یونٹ

   

نئی دہلی 30 نومبرو ( سیاست ڈاٹ کام) حکومت کے خلاف کوئی فرضی خبر جاری ہوتی ہے تو اس کا جائزہ لینے اور اس سے نمٹنے کیلئے پریس انفارمیشن بیورو ( پی آئی بی ) کی جانب سے ایک حقائق کا پتہ چلانے والی یونٹ قائم کی جا رہی ہے ۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے عوام سے کہا کہ اگر کوئی مشتبہ مواد دستیاب ہوتا ہے تو اس کی تصاویر روانہ کی جائیں اور اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔ یہ جانچ پڑتال تاہم صرف حکومت کی وزارتوں ‘ محکمہ جات اور اسکیمات سے متعلق خبروں کی ہی ہوگی ۔