فرضی خبروں پر روک کے اقدامات کی ریاستوں کو ہدایت

   

نئی دہلی، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی داخلہ کے سکریٹری اجے کمار بھلا نے کورونا وائرس کے حوالہ سے پھیل رہی ہے فرضی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے انہیں روکنے کے لئے مؤثر اقدامات کرنے کو کہا ہے۔ بھلا نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اپنے مکتوب میں بتایا کہ سپریم کورٹ نے فرضی خبروں کے سبب بڑھتی پریشانیاںکو سنجیدگی سے لیا ہے۔