فرضی خبروں کو روکنے کیلئے سنجیدہ اقدام کا مطالبہ:مایاوتی

   

لکھنو: اترپردیش کی سابق وزیر اعلی و بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے نیوز چینلوں پر نفرت انگیز خطاب اور فرضی خبروں کو ترسیل کو سخت تشویش کا موضوع قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی واقعات سے عام زندگی متاثر ہوتی ہے ۔ اس کے پیش نظر حکومت کو ایسے واقعات کو روکنے کیلئے سنجیدہ اقدام کرنے چاہئے ۔مایاوتی نے آج ٹوئٹ کیا کہ فیک نیوز، ہیٹ اسپیچ، اشتعال انگیز خطاب وغیرہ کوروکنا ضروری ہے۔