سنٹرل بینک آف انڈیا کے دو مؤظف عہدیداران گرفتار
حیدرآباد ۔14 ڈسمبر (سیاست نیوز) فرضی دستاویزات کے ذریعہ بینک کو دھوکہ دیکر لاکھوں روپئے قرض منظور کرنے والے دو افراد کو پولیس سی سی ایس نے گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کا تعلق متعلقہ بینک سے ہے جس میں وہ کام کرتے تھے اور ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔ پولیس نے مشیرآباد سنٹرل بینک آف انڈیا شاخ کے چیف منیجر نے پولیس میں شکایت کی تھی۔ سی سی ایس پولیس کے مطابق 61 سالہ شخص پروفیسر ظہیر ریٹائرڈ چیف منیجر جنرل بینک آف انڈیا ساکن لکھنؤ اترپردیش اور 62 سالہ بیجنکی رام بابو ریٹائرڈ سینئر منیجر سنٹرل بینک آف انڈیا ساکن سرورنگر کو گرفتار کرلیا۔ سی سی ایس پولیس کے مطابق پرویز اور رام بابو نے عمران نامی شخص کی مدد حاصل کی اور عمران و دیگر افراد کے ہمراہ ایک سازش تیار کی۔ فرضی دستاویزات کے ذریعہ بینک کے ذریعہ 70 لاکھ روپئے کا قرض منظور کردیا۔ پولیس نے ان دو افراد کو گرفتار کرلیا۔