حیدرآباد ۔27 اکٹوبر (سیاست نیوز) فرضی دستاویزات کے ذریعہ بینک کو دھوکہ دیکر لاکھوں روپئے قرض حاصل کرنے والے شخص اور ایک خاتون کو عدالت نے سزاء سنائی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈی ڈی حیدرآباد مسٹر گجاراؤ بھوپال کی اطلاع کے مطابق 34 سالہ لنگالہ سرینواس گوڑ ساکن آنند نگر ملک پیٹ اور ایس بھارتی عرف ویدیاوتی ساکن ایلاریڈی گوڑہ کو عدالت نے سزاء سنائی ہے۔ اکنامک ایفنس ونگ نے اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف عدالت میں ٹھوس ثبوت پیش کئے اور نامپلی کی عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے سرینواس گوڑ کو پانچ سال کو سزاء اور 15 ہزار روپئے جرمانہ اور ویدیاوتی کو ایک سال کی سزاء اور 5 ہزار روپئے جرمانہ عائد کرتے ہوئے سزاء سنائی۔سال 2006-07ء میں سرینواس گوڑ نے فیڈرل بینک عابڈس برانچ سے فرضی دستاویزات پر قرض حاصل کیا۔ مکان کے لون کیلئے اس نے بنک سے درخواست کی اور فرضی دستاویزات پیش کئے۔ گوڑ کی والدہ ویدیاوتی نے اپنے بیٹے کو قرض حاصل کرنے میں کوئی مدد نہیں کی۔ وہ اس کے خلاف تھی جس پر اس نے بھارتی نامی خاتون کو اپنی والدہ ویدیاوتی کے طور پر پیش کیا اور فرضی دستاویزات کے ذریعہ بنک کو گمراہ کرتے ہوئے دھوکہ دہی کا شکار بنایا تھا۔ع