فرضی دستاویزات کے ذریعہ سرکاری اراضی کو فروخت کرنے کی کوشش

   

ایک شخص گرفتار ، اکنامکس ایفنس ونگ سائبر آباد کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 2 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : فرضی دستاویزات کے ذریعہ سرکاری اراضی دو افراد کو فروخت کرنے والے ایک شخص کو سائبر آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اکنامک ایفنس وینگ سائبر آباد نے یو نرسمہلو ساکن رتنا پور شیوم پیٹ منڈل ضلع میدک کو گرفتار کرلیا ۔ جس نے سرکاری اراضی کو فروخت کرتے ہوئے شکایت گذار سے ایک کروڑ 20 لاکھ اور دوسرے شخص سے 50 لاکھ روپئے حاصل کرلیے تھے ۔ خود سرکاری ملازم ظاہر کرتے ہوئے نرسمہلو نے شکایت گذار کو دھوکہ دیا ۔ مندر کی تعمیر کے لیے منڈل آفس اراضی کے لیے رجوع ہونے والے شخص کو نرسمہلو نے جھانسہ دیا ۔ این وی وی سبرامنیم ساکن سورارم کی شکایت پر اکنامک ایفنس وینگ نے کارروائی انجام دی ۔ سال 2018 میں شکایت گذار شیوم پیٹ منڈل آفس پہونچا اور شکایت گذار کی ملاقات دھوکہ باز نرسمہلو سے ہوئی اور نرسمہلو نے سبرامنیم کو اپنے جال میں پھانسہ اس نے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کیا اور یقین دلایا کہ بہت جلد وہ ترقی کرنے والا ہے اور اس نے علی پور موضع کی اراضی دکھائی اس سرکاری اراضی کے فرضی دستاویزات تیار کرتے ہوئے نرسمہلو نے شکایت گذار سے ایک کروڑ 20 لاکھ حاصل کرلیے جس کے بعد انہیں اراضی پر ایک اور ایٹی کمار نامی شخص سے 50 لاکھ روپئے حاصل کرلیے ۔ اکنامک ایفنس وینگ نے نرسمہلو کو گرفتار کرلیا ۔۔ ع