فرضی دستاویزات کے ذریعہ ملازمت کا جھانسہ دینے والے دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : فرضی دستاویزات تیار کرتے ہوئے ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپئے لوٹنے والی ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے آصف نگر پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ایک مفرور ہے ۔ پولیس کے مطابق 34 سالہ جے سری ہرشا اور 42 سالہ بی انیل کمار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ وینکٹیشورلو مفرور ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 97,500 روپئے نقد رقم ، لیاب ٹاپ ، پرنٹر ، اسکیانر و دیگر فرضی سرٹیفیکٹ و دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ پولیس کے مطابق دنیش کمار نامی ایک شخص نے آصف نگر پولیس اسٹیشن پہونچکر شکایت کی تھی ان دھوکہ بازوں نے ملازمت کا جھانسہ دے کر شکایت گذار سے ایک لاکھ 60 ہزار روپئے حاصل کئے تھے ۔۔ ع