کولکاتا : کلکتہ ہائی کورٹ نے فرضی دستاویزات کے ذریعہ اساتذہ کی نوکری حاصل کرنے کے معاملے میں بنگال کی جانچ ایجنسی سی آئی ڈی کی جانچ کارروائی پرسوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ اگر سی آئی ڈی نے جانچ ایماندارانہ طریقے سے نہیں کیا تو اس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا۔جمعرات کو بھی اس کیس کی سماعت میں جسٹس بسواجیت باسو نے کرتے ہوئے سی آئی ڈی کو خبردار کیاکہ ‘‘اگر آپ نے کارروائی نہیں کی تو آپ کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔’’ انہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ کیا جانچ ایجنسی کسی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ جج نے کہا کہ‘‘آپ پر بھروسہ کرتے ہوئے میں نے جانچ کی ذمہ داری سی بی آئی کے بجائے سی آئی ڈی کو دی تھی۔ کیا تم میرے فیصلے کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟۔جسٹس باسو نے بدھ کو اس کیس کی سماعت کے دوران سی آئی ڈی کے ڈی آئی جی کو زبانی طور پر عدالت میں موجود رہنے کا حکم د یاتھا۔ تاہم ڈی آئی جی جمعرات کو ہائی کورٹ نہیں آئے ۔