حیدرآباد ۔ /28 جولائی (سیاست نیوز) رچہ کونڈہ کی سائبر کرائم پولیس نے بی ٹیک انجنیئر جو ہائیکنگ کا ماہر ہے کو فرضی سوشیل میڈیا اکاؤنٹ بناتے ہوئے بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر سائبر کرائم مسٹر جالیندر ریڈی نے بتایا کہ 22 سالہ محمد منیر احمد جو بی ٹیک میکانیکل انجنیئر ہے اور ایچ بی کالونی مولاعلی کا ساکن ہے منیر نے ایک شخص کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرتے ہوئے اسے میسینجر کے ذریعہ خود کو خاتون ’’ میلین صوفیا‘‘ ظاہر کرتے ہوئے پیام روانہ کیا اور درخواست گزار کا یوزر آئی ڈی اور پاسورڈ حاصل کرتے ہوئے اسے دھمکانے لگا ۔ منیر نے مبینہ طور پر یہ دھمکی دی کہ اس کے بینک کھاتے کے تفصیلات فراہم نہ کرنے پر اس کا نجی ڈیٹا آن کردے گا ۔ تکنیکی شواہد کی بنیاد پر محمد منیر کو گرفتار کرلیا گیا ۔