فرضی سیل ٹیکس آفیسرس اور برقی تاروں کے سارقین گرفتار

   

بھونگیر زون ڈی سی پی راجیش چندرا کی پریس کانفرنس
بھونگیر /25 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بھونگیر زون ڈی سی پی راجیش چندرا نے چوٹ اوپل ،اور بی بی نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے واقعات کی پریس کانفرنس کے ذریعہ تفصیلات سے واقف کروایا۔ڈی سی پی نے کہا کہ چوٹ اوپل پولیس اسٹیشن کے حدود میں لنگا سوامی ، شیام پرسادنامی افراد کو فرضی سیل ٹیکس آفیسرس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔مذکورہ اشخاص چوٹ اوپل منڈل کے پنتنگی ٹول پلازہ کے قریب خود کو سیل ٹیکس آفیسرس بتاکر گاڑیوں کو روک کر پیسے وصول کررہے تھے۔جس پر پولیس نے اطلاع پاکر آج دونوں افراد کو گرفتار کیااور ان کے پاس دس ہزار نقد رقم کے علاوہ دو سیل فونس ایک بائک اور جعلی پریس کارڈ ضبط کرلیا۔ڈی سی پی نے کہا کہ بی بی نگر پولیس اسٹیشن کے حدودمیں اے ایم ایم آر وینچرس میں موجود برقی کھمبوں کے تاروں کی سرقہ کی واردات میں ملوث چار رکنی ٹولی چندرا شیکھر،پون کلیان،مدھو کمار،کشن نامی افراد جوکہ محبوب آباد کے متوطن ہے۔کو آج رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔مذکورہ افراد 22 مئی کو وینچرس میں داخل ہوکر برقی کھمبوں کے تاروں کا سرقہ کیا۔اسی طرح آج دوبارہ مذکورہ افراد برقی تاروں کے سرقہ کی کوشش کرنے پر پولیس نے خفیہ اطلاع پاکر ملزمین کو آج رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔ڈی سی پی نے بتایاکہ چوٹ اوپل اور بی بی نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے واقعات میں ملوث افراد کو آج کورٹ ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔اس موقع پر اے سی پی بھونگیر وینکٹ ریڈی انسپکٹران اور دیگرموجود تھے۔