فرضی شادی اسکام :ایک ہندوستانی 27 تھائی عورتیں گرفتار

   

بنکاک۔15جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) تھائی لینڈ میں ایک 35 سالہ ہندوستانی شخص اور 27 تھائی عورتوں کو فرضی شادیوں کے رجسٹریشن سے متعلق اسکام میں اُن کے مبینہ رول پر گرفتار کیا گیاہے ۔ اس طرح کی شادیاں ہندوستانیوں کو اس ملک میں رہائشی ویزے حاصل کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ ایک اخبار نے حکام کے حوالے سے کہاکہ ہندوستانی شخص وکرم لائیرہی کو ہندوستانی شہریوں کے ساتھ فرضی شادیاں رجسٹر کرانے کیلئے تھائی عورتوں کا انتظام کرنے کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ محروس عورتوں کو فی کس 8 ہزار تا 10 ہزار باہت(مقامی کرنسی ) دیئے جارہے تھے ۔
نرمدا میں کشتی الٹ گئی، 5 غرقاب
نندوربار ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹکام) مہاراشٹرا کے ضلع نندور کے قریب دریائے نرمدا میں ایک کشتی الٹ جانے کے سبب اس میں سوار پانچ افراد غرقاب ہوگئے جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ دیگر 39 مسافرین کو بچا لیا گیا۔