تین افراد بشمول سینئیر اسسٹنٹ میڈیکل کونسل کوٹھی گرفتار
حیدرآباد۔/3 مارچ، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس اور سائبر کرائمس کی مشترکہ کارروائی میں فرضی میڈیکل رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس کرائمس مسٹر اے آر سرینواس نے کہا کہ 47 سالہ کے اننت کمار جو پیشہ سے میڈیکل کونسل کوٹھی کا سینئر اسسٹنٹ ہے میڈیکل سرٹیفکیٹس کا جعلسازی کے ذریعہ رجسٹریشن کررہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2011 میں اس نے تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کونسل کوٹھی میں ملازمت حاصل کی اور وہ اپنے عہدہ کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے بیرون ممالک سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے والے افراد کے سرٹیفکیٹس کا غیر قانونی طور پر رجسٹریشن کررہا تھا۔ اس نے چین میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے والے دو افراد کے سیوانند اور ٹی دلیپ کمار کے سرٹیفکیٹس کا جعلسازی کے ذریعہ تلنگانہ میڈیکل کونسل میں رجسٹریشن کروایا تھا۔ ایڈیشنل کمشنر کرائمس نے کہا کہ کے اننت کمار اصل میڈیکل سرٹیفکیٹس کو کمپیوٹر ڈیٹا کے ذریعہ حاصل کرتے ہوئے ان کی تفصیلات حذف کرتے ہوئے جعلسازی کے ذریعہ بیرون ممالک میں تعلیم حاصل کرنے والے افراد کے سرٹیفکیٹس کا ان نمبرس کے ذریعہ رجسٹریشن کیا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکام کا اس وقت پتہ چلا جب ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر سدھا امریشم ریڈی نے تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کونسل سے سال 2016 میں رجسٹریشن کروایا تھا اور یہ ڈاکٹر جب پوسٹ گریجویٹ تعلیم کیلئے داخلہ لینے کی کوشش کرنے پر متعلقہ محکمہ کے سافٹ ویر میں اسے جعلی قرار دیا گیا۔ب
اسی طرح دیگر معاملات بھی منظر عام پر آنے کے بعد سائبر کرائم پولیس اور ٹاسک فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اس معاملہ کی تفصیلی تحقیقات کی اور اس اسکام کے کلیدی ملزم کے اننت کمار کو گرفتار کرلیا ۔ب
گیا ہے جبکہ چین سے تعلیم حاصل کرکے جعلسازی کے ذریعہ ریاست کے میڈیکل کونسل کا رجسٹریشن کروانے والے دو افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ب