فرضی نمبر پلیٹ اور پولیس اسٹیکر کے ساتھ گاڑی چلانے والا شخص گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/8 مئی، ( سیاست نیوز) فرضی نمبر پلیٹ اور پولیس اسٹیکر کے ساتھ گھومنے والے دو افراد کو ملکاجگیری اسپیشل آپریشن ٹیم نے گرفتار کرلیا اور گاڑی کو ضبط کرلیا۔ ایس او ٹی ملکاجگری نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 32 سالہ بھرت گوڑ ساکن ناگارم کیسرا اور 31 سالہ ڈی وینکٹیشورراؤ کمل نگر کاچی گوڑہ کو گرفتار کرلیا۔ یہ دونوںنے ایک ٹاٹا سفاری گاڑی کے اصل نمبر کو مٹاکر دوسری فینسی فرضی نمبر پلیٹ کو گاڑی سے جوڑ دیا تھا اور گاڑی پر پولیس کا اسٹیکر بھی لگادیا اور گاڑی کو بظاہر پولیس ڈپارٹمنٹ کی بتاتے ہوئے گھوم رہے تھے۔ لاک ڈاؤن کے دوران قائم کئے گئے چیک پوسٹس پر تلاش سے بچنے کے علاوہ ٹول پلازہ پر ٹیکس سے بچنے کیلئے بھی یہ گاڑی کا استعمال کیا جارہا تھا اور باضابطہ طور پر گاڑی میں شراب لے کر گھوم رہے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 14ہزار روپئے نقد رقم بھی ضبط کرلی۔