٭ کیلیفورنیا میں دو نئے بلوں کو منظور کرتے ہوئے قانون بنادیا ہے تاکہ ووٹروں اور سیاسی امیدواروں کو جھوٹے اور فرضی پوسٹ سے محفوظ رکھا جاسکے۔ نئے قانون سے جوڑتوڑ والے ویڈیو کسی الیکشن کے اندرون 60 یوم میں پوسٹ کرنا غیرقانونی ہوگیا ہے اور متعلقہ اسٹیٹ کے مکین ایسے کسی بھی فرد پر مقدمہ دائر کرسکتے ہیں جو اس کے امیج کو پورنوگرافی (فحش مواد) والے ویڈیو میں استعمال کرے۔ یہ قانون یکم ؍ جنوری 2023ء تک لاگو رہے گا۔
