فرضی ڈاکٹر اور غیر قانونی میڈیکل شاپ کے خلاف کارروائی

   

حیدرآباد ۔25۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن حکام نے دلسکھ نگر میں غیر قانونی میڈیکل شاپ پر دھاوا کرکے بڑی مقدار میں ادویات کو ضبط کیا۔ اس کے علاوہ رنگا ریڈی ضلع گنڈی پیٹ میں فرضی ڈاکٹر کے کلینک کو بے نقاب کیا گیا جو کسی سرٹیفکٹ کے بغیر پریکٹس کر رہا تھا ۔ ڈائرکٹر جنرل کملاسن ریڈی کے مطابق دلسکھ نگر رنگا ریڈی میں مہا لکشمی گنپتی کامپلکس میں میڈیکل شاپ پر دھاوا کیا گیا جو این نگیش چلا رہا تھا ۔ کسی لائسنس کے بغیر ادویات فروخت ہورہی تھی۔ حکام نے 19 اقسام کی 1.15 لاکھ مالیاتی ادویات کو ضبط کرلیا۔ ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ادویات کی فروخت اور اسٹاک کیلئے لائسنس جاری کیا جاتا ہے ۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف لائسنس یافتہ میڈیکل شاپ سے ادویات کی خریدی کریں۔ حکام نے رنگا ریڈی ضلع کے گنڈی پیٹ میں ایک فرضی ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی۔ بالاجی کلینک کے نام سے پریکٹس کی جارہی تھی اور کسی سرٹیفکٹ کے بغیر مریضوں کو ادویات دی جارہی تھی ۔ عہدیداروں نے 1.85 لاکھ کی ادویات کو ضبط کرلیا۔ واضح رہے کہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن کی جانب سے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف دھاوے جاری ہے۔ 1