فرضی ڈاکٹر کی گرفتاری کے بعد کلینک مہربند

   


حیدرآباد۔تحصیلدا ر بالا پور منڈل ڈی سرینواس ریڈی نے سائی کلینک میرپیٹ کو مہر بند کردیا۔ میر پیٹ پولیس نے گذشتہ دنوں ایک نقلی ڈاکٹر کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے فرضی ڈاکٹر سائی کمار کی گرفتاری کے بعد آج اس کلینک کے خلاف کارروائی کی ریوینو حکام نے درخواست کی تھی۔ ایگزیکیٹو مجسٹریٹ و تحصیلدار بالا پور نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پولیس کی درخواست پر کارروائی کی اور سائی کلینک واقع میرپیٹ چوراہے کو مہربند کردیا۔ سائی کمار جو نقلی ڈاکٹر تھا آپریشن تھیٹر میں کام کے تجربہ پر شہریوں کا علاج کررہا تھا۔ اس نے کسی سرکاری ادارہ سے علاج کی اجازت نہیں لی تھی اور اس کے پاس ایم بی بی ایس کی ڈگری بھی نہیں تھی۔ ریوینو حکام نے پولیس کی نگرانی میں کلینک کو مہر بند کردیا۔