حیدرآباد 16 جولائی (سیاست نیوز) فرضی شناخت اور فرضی ڈیٹنگ ایپ کے ذریعہ دھوکہ دینے والے ایک شاطر دھوکہ باز کو سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا جو شادی کے نام پر لڑکیوں کو اپنے جال میں پھانس کر جبراً رقم حاصل کررہا تھا۔ سائبر کرائم پولیس نے ایک کارروائی میں 23 سالہ چناریڈی سریناتھ ریڈی نندیال آندھراپردیش کو گرفتار کرلیا جو پہلے دوستی، محبت اور پھر شادی کا وعدہ کرکے لڑکیوں اور خواتین کو دھوکہ دے رہا تھا۔ ایک شکایت پر پولیس نے کارروائی کی جس نے شکایت گذار سے 6,41,736 روپئے لوٹ لئے تھے۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ ع