فرضی کال سنٹرس کا پردہ فاش، 16 افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔/17نومبر، ( سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس نے دو فرضی کال سنٹرز کا پردہ فاش کرتے ہوئے 16 افراد کو گرفتار کرلیا۔ کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر اسٹیفن رویندرا نے بتایا کہ دہلی کے اتم نگر اور اجین کے علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا جو آر بی ایل کال سنٹر کے نام پر ملازمین کو دھوکہ دے رہے تھے۔ سائبر آباد پولیس کمشنریٹ حدود میں ان کے خلاف 34 مقدمات پائے جاتے ہیں جبکہ ملک بھر میں ان ٹولیوں کے خلاف166 مقدمات ہیں۔ ان ٹولیوں نے آر بی ایل بینک ملازمین کو 3 کروڑ روپئے کا دھوکہ دیا ہے۔ پولیس نے دیپک چودھری ، وشال کمار، کرشن کمار، کرن کمار، گورو شرما، آکاش شرما، دھننجے کٹرنیا، اشوتوش کمار، دیپو، روی بھائی، راہول ، ناگیال، کنال کپور، چیتن ناگپال کو گرفتار کرلیا جبکہ کومل چودھری ، رجنی چودھری، موتی کمار ، وشال کمار، انیتا ، مسکان اور لتا مفرور بتائے گئے ہیں۔ع