حیدرآباد : /7 ڈسمبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس اور بیگم بازار پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بیگم بازار علاقہ میں ایک دوکان پر دھاوا کیا گیا جو فرضی کنوی ٹولس فروخت کررہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ لپدی انٹرپرائزس دوکان میں اشیاء کی کٹنگ اور مرمت کیلئے استعمال کئے جانے والے ٹولس کی بڑی کمپنی کنوی برانڈ کے جعلی ٹولس فروخت کئے جارہے تھے ۔ عوام الناس کی جانب کو خطرہ ہونے کے پیش نظر ٹاسک فورس اور بیگم بازار پولیس نے اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے وہاں دھاوا کرتے ہوئے نقلی اشیاء برآمد کرلی ۔ ب