فرقہ وارانہ جنونیوں کو مار بھگانے عوام سے کے سی آر کی اپیل

   


حیدرآباد ۔25۔اگست (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست میں امن و ضبط کی صورتحال کو نقصان پہنچانے والے بی جے پی قائدین پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مذہبی جنونیوں اور فرقہ پرست عناصر کا تعاقب کریں اور انہیں سماج سے نکال باہر کریں۔ رنگا ریڈی میں ضلع کلکٹریٹ کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کے سی آر نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں ہمارے اتحاد ، بھائی چارہ اور امن کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے ۔ وہ پرانے تلنگانہ کی طرح فسادات کا ماحول پیدا کرنے کے درپہ ہے۔ ان کا مقصد ترقی اور فلاح و بہبود کو روکنا ہے۔ اس طرح کے مفاد پرست اور گھٹیا عناصر سے ہمیں چوکس رہتے ہوئے مار بھگانا ہوگا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ فرقہ وارانہ جنون کے نتیجہ میں تلنگانہ اور ملک کی ترقی ایک سو سال تک متاثر ہوسکتی ہے اور اگر ایک مرتبہ ہم شکار ہوجائیں تو پھر بچ نکلنا آسان نہیں ہے ۔ سماج میں مذہبی بنیادوں پر تفریق ہر کسی کیلئے نقصان دہ ہے۔ محبت ، بھائی چارہ اور ایک دوسرے کے احترام کے ساتھ سماج ترقی کرسکتا ہے ۔ کرفیو ، لاٹھی چارج ، تشدد اور عدم رواداری سے کوئی بھی سماج ترقی نہیں کرے گا۔ ان حالات کے لئے تلنگانہ کو شکار ہونے سے بچانا ہر کسی کی ذمہ داری ہے ۔ ہر کسی کو تلنگانہ میں امن و امان کی برقراری میں اہم رول ادا کرنا چاہئے ۔ ر