فرقہ وارانہ ہم آہنگی ملک کی معیشت کے لئے بہت ضروری” – کانگریس کانفرنس میں بولے آر بی آئی کے سابق گورنر

   

نئی دہلی: چھتیس گڑھ کی دارالحکومت رائے پور میں دو روزہ آل انڈیا پروفیشنل کانگریس کنونشن میں ملک بھر سے پیشہ ور افراد نے شرکت کی۔ مقررین نے “ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے لیے لبرل جمہوریت کی ضرورت کیوں ہے” کے موضوع پر اپنا کلام پیش کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آر بی آئی کے سابق گورنر رگھورام راجن نے کہا کہ ایک مضبوط معیشت کے لیے فرقہ وارانہ ہم آہنگی بہت ضروری ہے۔این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے رگھورام راجن نے کہا ہے کہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی پالیسی پر کام کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیت کو دبایا جائے گا تو تقسیم ہوگی۔