فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل کے خلاف سخت انتباہ

   

مل جل کر تہواروں کو منانے کی خواہش، ظہیرآباد میں امن کمیٹی کااجلاس ، ڈی ایس پی کا خطاب

ظہیرآباد 13/ مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآباد پولیس اسٹیشن میں ہولی رمضان نماز جمعہ کے پیش نظر امن کمیٹی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایس پی ظہیرآباد رام موہن ریڈی سرکل انسپکٹر شیوالنگم ایس آئی کاشی ناتھ نے شرکت کی ، سرکل انسپکٹر شیوالنگم نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امن کمیٹی اجلاس منعقد کیا گیا۔جس میں مسلم قائدین و ہندو تنظیموں نے شرکت کی سرکل انسپکٹر شوالنگم نے کہا کہ ہولی رمضان المبارک نماز جمعہ کے موقع پر امن و امان کی برقراری کو یقینی بنانے ہولی کے رنگوں سے کسی بھی فرد کو تکلیف نہ پہنچنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ اس دن دونوں تہواروں کے ایک ساتھ ہونے سے زیادہ غیر ضروری باہر نہ نکلنے ہندو مسلم ایک دوسرے کے تہوار مل جل کر منانے کی درخواست کی کہ وہ ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مسلمان عید کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں اسی طرح ہندو ہولی کے منتظر رہتے ہیں۔ لوگ ایک دوسرے پر رنگ لگانے میں احتیاط رکھیں۔ظہیرآباد میں ہندو مسلم ایک دوسرے کو بغیگر ہوکر ایک دوسروں کے تہواروں میں احترام سے شرکت کرتے ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جو لوگ حصہ لینا نہیں چاہتے انہیں زبردستی رنگ نہ لگائیں۔ امن و امان کی برقراری کو یقینی بنائیں انہوں نے انتباہ دیا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے کی کسی بھی کوشش سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا اس مواقع پر منکال سبھاش سابق صدرنشین بلدیہ خواجہ میاں سابق نائب صدر بلدیہ گورے میاں سکندر بی آریس قائد سابق کونسلر بلدیہ یونس عبداللہ نامہ کرن اطہر آحمد اکبر آحمد صدرالدین غوری کانگریس قائد اکرام ناگی ریڈی بندی موہن ویگر موجود تھے ۔