فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے نفرت انگیز تقاریر کا خاتمہ ضروری: سپریم کورٹ

   

نئی دہلی: منگل کو سپریم کورٹ میں نفرت انگیز تقاریر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کہا، ‘فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے نفرت انگیز تقریر کو ختم کرنا ضروری ہے۔ ایسے معاملات میں ایف آئی آر کے اندراج کے بعد فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے مرکز سے پوچھا کہ نفرت انگیز تقریر پر کیا کارروائی کی گئی ہے۔ اب اس معاملے کی سماعت بدھ (29 مارچ) کو ہوگی اس کے ساتھ ہی سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت سے کہا، ‘نفرت انگیز تقریر کو لے کر 18 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ سپریم کورٹ کو مجسٹریٹ کورٹ نہ بنایا جائے۔ درخواست گزار سلیکٹیو کیسز نہیں لا سکتے۔ وہ تمام مذاہب کے مقدمات لے کر آئیں ورنہ عرضی گزار کی خیر خواہی پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔