فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بحالی اور نفرت کا خاتمہ کیلئے قومی سیاسی متبادل

   


ٹی آر ایس کا قومی سیاست میں داخلہ وقت کی اہم ضرورت : محمد فاروق حسین

حیدرآباد۔11۔ستمبر۔(سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹر سمیتی ملک میںفرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بحالی اور نفرت کے خاتمہ کے ذریعہ قومی سیاسی متبادل فراہم کرے گی اور اس معاملہ میں سربراہ تلنگانہ راشٹر سمیتی کی حکمت عملی کامیاب ثابت ہوگی۔ رکن قانون ساز کونسل ٹی آر ایس جناب محمد فاروق حسین نے ٹی آر ایس کے قومی سیاست میں داخلہ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں سنگین حالات کے دوران برقراری امن اور سماج کے تمام طبقات کے لئے مساوی ترقی کے مواقع فراہم کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ قومی سیاست میں داخلہ کی صورت میں انقلاب برپا کرسکتے ہیں۔ انہو ںنے بتایا کہ ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی کوشش کرنے والے رکن اسمبلی کو گرفتار کرنے میں پس و پیش نہ کرنے کے علاوہ کئی خدشات کے دوران پر امن گنیش جلوس کے اختتام کو یقینی بنانے کی حکمت عملی نے ثابت کردیا ہے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قائدانہ صلاحیتیں غیر معمولی ہیں ۔ جناب محمد فاروق حسین نے کہا کہ 2014 میں تشکیل تلنگانہ کے ساتھ ہی یہ بات ثابت ہوچکی تھی کہ کے سی آر انقلابی شخصیت کے مالک ہیں اور انہوں نے علحدہ ریاست تلنگانہ کی کامیاب جدوجہد کے ساتھ ریاست میں حالات کو پر امن رکھنے کے علاوہ ریاست کی ترقی میں جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تقلید ہے۔ تلنگانہ راشٹر سمیتی کے قومی سیاست میں قدم رکھنے کے سلسلہ میں جاری اقدامات کے سلسلہ میں جناب محمد فاروق حسین نے بتایا کہ تلنگانہ راشٹر سمیتی کی کارکردگی سے ملک کی بیشتر تمام ریاستوں کی حکومتیں متاثر ہیں اور تلنگانہ میں چلائی جانے والی اسکیمات پر عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے اپنے عہدیداروں کو تلنگانہ روانہ کررہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت بہار ہو یا حکومت بنگال یا پھر بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت حکومت اترپردیش تمام حکومتوں کو اس بات کا احساس ہے کہ تلنگانہ میں ریاستی حکومت عوامی فلاح وبہبود کے علاوہ ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے میں کامیاب ہے ۔ م