فرقہ پرستی ملک کیلئے ناسور : پی وجئین

   

شہری حقوق کی خلاف ورزی ناقابل برداشت :چیف منسٹر کیرالا
کالی کٹ؍ تھریسور : چیف منسٹر کیرالا پنارائی وجئین نے شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے فرقہ پرستی کو ملک وملت کے ناسور بتایا۔اس تشویش کااظہار انہوں نے سہ روزہ ایس وائی ایس کے پلاٹینم جوبلی کانفرنس کے دوسرے روز انسانی حقوق اجلاس کے افتتاحی خطاب میں کیا۔انہوں نے ملک بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ کسی کو بھی شہری حقوق کی خلاف ورزی کی اجازت ہرگز نہیں ہے چاہئے وہ کتنا طاقتور کیوں نہ ہو۔ مسٹر وجئین نے بے گناہ معصوم افراد کی غیرمنصفانہ قید اور بڑھتے مظالم پر سخت انتباہ جاری کیا ۔انہوں نے اجمیر درگاہ پر حالیہ دعوں کو تفرقہ انگیز اور شرپسند عناصر کی مبینہ کوششوں کے خلف بھی خبردار کیا ۔انہوں نے اس طرح کے واقعات کو روکنے 1991کے خصوصی ایکٹ پر زور دیا۔ چیف منسٹر نے وقف ایکٹ میں مجوزہ ترمیم اور مدارس کو فرقہ وارانہ سرگرمیوں کے طور پر نشانے بنانے کی بھی مذمت کی۔فرقہ پرست عناصر کی مسلم دشمنی خطرناک ہے ۔ہمیں ایسے عناصر سے ہوشیار رہنا ہوگا۔ کانفرنس کی صدارت شیخ ابوبکر احمد نے کی ۔اہم مقررین میں ایڈوکیٹ وایم پی شامل رہے ہیں۔