فرقہ پرستی کا خاتمہ اور تمام طبقات کی ترقی پر توجہ ضروری

   

سنگاریڈی میں سدبھاؤنا فورم کے تحت ایوارڈس کی پیشکشی ، مختلف شخصیتوں کا خطاب

سنگا ریڈی 9 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سدبھاونا فورم سنگاریڈی کے زیر اہتمام اسلامک سنٹر سنگاریڈی میں جناب محمد معیز سیکریٹری سد بھاونا فورم ضلع نے سدبھاونا پیس ایوارڈ پروگرام منعقد کرتے ہوئے سنگاریڈی کے سرکردہ شخصیت ملی و سماجی تنظیموں کے افراد اور خواتین میں ایوارڈ پیش کئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سد بھاونا فورم کے تحت تمام طبقات کے ساتھ مل کر یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی معاملے میں مل کر آواز اٹھاتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے وجے لکشمی چیئرمین بلدیہ سنگا ریڈی نے کہا کہ امن و امان کی برقراری اور عید و تہوار مل جل کر منائے جاتے ہیں۔ کورونا کے مشکل دور میں بھی غریب عوام کے لئے کئی کام انجام دے چکے ہیں اشوک کمار نے کہا کہ فرقہ پرستی کا خاتمہ اور تمام طبقات کی ترقی پر توجہ کی ضرورت ہے۔ کونہ وینو سماجی کارکن نے کہا کہ کوئی چیز بھی ہمارے ساتھ آنے والی نہیں ہے ہم اپنے اچھے اخلاق کے ذریعے بہتر تعلقات پر توجہ دیں ۔صادق احمد ریاستی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی نے کہا کہ سماج میں پھیلی برائیوں کا خاتمہ مشکل حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہماری ایکتا ہے۔ اس موقع پر وینکٹیشورلو۔ محمود علی اسیر۔ ایم جی انور، مولانا کریم الدین غوثوی ، محمداطہر محی الدین شاید۔ محمد صلاح الدین بابر، اشفاق پٹیل، محبوب، یعقوب علی اور دیگر موجود تھے۔