ممبئی ۔11 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) اکیڈیمی ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمن کا کہنا ہے کہ آج کی جنونی دنیا میں اتحاد اور ایکتا کی اصطلاح لوگوں کو عجیب معلوم ہورہی ہے کیونکہ نفرت اور فرقہ پرستی کی سیاست اور اس طرح کی ذہنیت کا دور دورہ ہے ۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے رحمن سے اتحاد کے موضوع پر کنسرٹ کے بارے میں استفسار کیا تو انھوں نے کہاکہ آج کے ماحول میں اس طرح کا ایونٹ مفید ہے ۔ یہ شو 29 فبروری کو منعقد ہوگا جس میں رحمن اپنے مشہور پرفارمینس پیش کریں گے ۔
