فرقہ پرست بی جے پی کو شکست دینے رائے دہندوں سے محمد سلیم کی اپیل

   


منوگوڑ میں ٹی آر ایس کی انتخابی مہم، گھر گھر پہنچ کر ملاقات
حیدرآباد ۔28 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی جناب محمد سلیم نے آج منوگوڑ ضمنی چناؤ میں ٹی آر ایس کی انتخابی ہم میں حصہ لیا۔ انہوں نے مقامی ٹی آر ایس قائدین کے ہمراہ مدینہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کی اور مصلیوں سے ملاقات کی۔ محمد سلیم نے گھر گھر پہنچ کر رائے دہندوں سے ربط قائم کیا اور ضمنی چناؤ میں ٹی آر ایس کی تائید کی درخواست کی ۔ وارڈ 19 وینکٹیشورا نگر کالونی اور دیگر علاقوں میں محمد سلیم نے ٹی آر ایس کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ ان کے ہمراہ اقلیتی قائدین مقیت چندا ، میونسپل کونسلرس وارڈ 46 بشیر الدین اور دیگر قائدین موجود تھے۔ محمد سلیم نے نماز جمعہ کے موقع پر مصلیان مسجد سے ملاقات کی اور کہا کہ کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ میں اقلیتوں کی تعلیمی اور معاشی ترقی کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ منوگوڑ میں اصل مقابلہ فرقہ پرستی اور سیکولرازم کے درمیان ہے۔ تلنگانہ میں کے سی آر کی سیکولر حکومت ہے جبکہ بی جے پی ماحول کو بگاڑنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علحدہ ریاست کی تشکیل کے بعد سے تلنگانہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ماحول ہے اور گنگا جمنی تہذیب کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منوگوڑ میں ٹی آر ایس کی کامیابی کے ذریعہ فرقہ پرست طاقتوں کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔ محمد سلیم منو گوڑ کے مختلف منڈلوں میں انتخابی مہم میں حصہ لے چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ انتخابی مہم کے باقی ایام میں منوگوڑ کا دورہ کریں گے۔ر