گلبرگہ۔ 8 دسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کمیونسٹ پارٹی مارکسسٹ کے ارکان و عہدہ داران نے منگل کے دن دفتر ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کے روبرو ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ان احتجاجیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ضلع کوپل ریاست کرناٹک میں حال ہی میں ایک 65سالہ مسلم کے ساتھ اشرار نے زیادتی اور مارپیٹ کی اور گنگاوتی ضلع کوپل میں اسے جئے شری رام کا نعرہ لگانے کے لئے دبائو ڈالا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی مارکسسٹ کیسٹی یونٹ کے سیکریٹری ایم ایس سجن نے کہا کہ فرقہ وارانہ طاقتوں کا یہ ایک غیر انسانی سلوک ہے جو ریاست کرناٹک میں کانگریس کے اقتدار پر آنے کے باوجودبھی جاری ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے فرقہ پرست عناصر کو دور رکھنے کے لئے پولیس انتظامیہ پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے اس موقع پر کرناٹک پرانت رعیت سنگھ کے ضلعی صدر شرن بسپا مم شیٹی نے پولیس عہدہ داران اور منتخب قایدین پر زور دیا کہ وہ وہ متاثرہ شخص اور اس کے افراد خاندان کے گھر جاکر ان کی ہمت افزائی کریں ۔انھوں نے متاثرہ شخص کو مناسب معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔ پارٹی کے سٹی یونٹ کے خازن ناگیہ سوامی ، اور ا؎دیگر ارکان میں الطاف حسین ، کے پی آر ایس ڈسٹرکٹ جائینٹ سیکریٹری دلیپ ناگورے وغیرہ اس احتجاجی مظاہرہ میںشریک تھے