فرقہ پرست پارٹیوں کو منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت

   

جنگاؤں میں دعوت افطار سے متعلق اجلاس، رکن اسمبلی ایم یادگیری ریڈی کاخطاب

جنگاؤں ۔ جنگاؤں اسمبلی حلقہ کے منڈلس کے ذمہ داران اور مساجد کمیٹیوں کے صدور کے ساتھ آج آر ڈی او جنگاؤں مسٹر مدھوموہن کی صدارت میں رمضان گفٹس اور افطار کی دعوت کے لئے میٹنگ منعقد ہوئی جس میں رکن اسمبلی جنگاؤں منی ریڈی یادگیری ریڈی نے شرکت کی اور کہا کہ تلنگانہ حکومت مسلمانوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے کام کررہی ہے۔ تلنگانہ تشکیل ہونے کے بعد ریاستی چیف منسٹر مسٹر کے سی آر نے مسلمانوں کے لئے کئی ایک کام انجام دے رہے ہیں۔ ہم سب مل کر بی جے پی اور فرقہ پرست پارٹیوں کو منہ توڑ جواب دینا ہے۔ غریب مسلمانوں میں کپڑے تقسیم کئے جارہے ہیں اور امام و موذن کو اعزازیہ دیا جارہا ہے۔ اس سے قبل کوئی حکومت یہ کام نہیں کی۔ محمد اسمعیل میناریٹی ویلفیر آفیسر جنگاؤں ضلع نے کہا کہ افطار دعوت کے لئے اسمبلی حلقہ کے تحت 3 لاکھ روپے منظور ہوئے اور اسمبلی حلقہ لیول 1500 کپڑے منظور ہوئے ہیں۔ محمد جمال شریف ایڈوکیٹ، محمد مسیح الرحمن صدر جامع مسجد کمیٹی، محمد عبدالرحمن صدر بلال مسجد کمیٹی، قادر شریف، نور الدین، ٹیپو، محمد کلیم الدین، اقبال، حسیب، قاسم، مدور منڈل مسجد صدر محمد شکیل، صابر، چیریال مسجد کمیٹی صدر کریم الدین بڑے میاں، نرمڈ منڈل صدر محمد غوث، شرف الدین کے علاوہ دوسرے لوگ موجود تھے۔ جنگاؤں تحصیلدار رویندر نے شکریہ ادا کیا۔