فرنویس ۔ بھاگوت ملاقات

   

ممبئی 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اپنی حلیف شیوسینا کے ساتھ تشکیل حکومت کے سلسلہ میں بی جے پی ۔ شیوسینا تنازعہ جاری ہے۔ اِس پس منظر میں چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس کی بذریعہ طیارہ ناگپور روانگی اور منگل کی رات سرسنچالک آر ایس ایس موہن بھاگوت سے ملاقات اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ یہ ملاقات آر ایس ایس کے ہیڈ کوارٹرس واقع محل علاقہ ناگپور میں 9.25 بجے شب ہوئی اور چیف منسٹر آدھے گھنٹے بعد ممبئی واپس ہوگئے۔ قبل ازیں دن میں بی جے پی کے ریاستی صدر و فینانس منسٹر سدھیر منگنٹیوار نے اپنی آمد کی سرسنچالک آر ایس ایس کو اطلاع دی تھی۔